کنگنا رناوت کا ڈیبیو انتخاب جیتنے کا امکان

کنگنا رناوت کا ڈیبیو انتخاب جیتنے کا امکان


بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے پہلے ہی الیکشن میں حصہ لینے کے بعد اسمبلی جانے کے امکانات روشن ہونے لگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کی سیٹ کے لیے ریاست ہماچل پردیش سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والی کنگنا رناوت کو ووٹوں کی گنتی کے دوران مخالف امیدوار پر برتری حاصل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ وقت پہلے تک کنگنا رناوت کے 325925 اور کانگریس کے امیدوار وکرم ادتیا سنگھ کے 283101 ووٹ تھے۔

ابتدائی نتائج سامنے آنے کے بعد کنگنا رناوت نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کہیں نہیں جارہی، ہماچل پردیش کے لوگوں کی خدمت کرتی رہوں گی۔

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ میں کہیں نہیں جارہی شاید کسی اور کو اپنا سامان باندھ کر یہاں سے نکلنا پڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ کنگنا رناوت نے پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں