کنگنا رناوت خود کا امیتابھ سے موازنے کرنے کے بیان پر ڈٹ گئیں

کنگنا رناوت خود کا امیتابھ سے موازنے کرنے کے بیان پر ڈٹ گئیں


بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے خود کا امیتابھ بچن سے موازنہ کردیا جبکہ اپنے اس بیان اٹل رہتے ہوئے ایک اور بیان جاری کردیا۔ 

اپنے بیان میں کنگنا رناوت نے کہا تھا کہ امیتابھ بچن کی طرح اگر کسی فنکار کو مداحوں سے پیار ملا ہے تو وہ میں ہوں۔

حال ہی میں سیاست میں جانے والی اداکارہ کنگنا رناوت کو جب اس بیان پر تنقید کا سامنا کیا جانے لگا تو اس پر انہوں نے ایک اور بیان داغ دیا۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ میں نے واضح طور پر بھارت اور اسکی مختلف ریاستوں کا تذکرہ کیا جہاں مجھے اپنے فن کے ساتھ ساتھ بطور قومیت پسند میری سالمیت کو بھی خوب سراہا گیا اور پیار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف اداکاری بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے کےلیے میرے کام کو بھی وسیع پیمانے پر سراہا گیا۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ میرا اپنے بیان پر اعتراض اٹھانے والوں کےلیے سوال ہے کہ اگر امیتابھ بچن کے بعد میں نہیں تو پھر وہ اور کون ہے جسے بھارت میں ہندی فلموں میں کام پر اس حد تک پیار اور عزت ملی؟ کیا وہ خانز ہیں یا کپورز ہیں؟

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا میں بھی یہ جان سکتی ہوں کہ وہ کون ہے؟ تاکہ میں اپنے آپ کی درستی کروں۔


اپنا تبصرہ لکھیں