بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت اپنی نئی فلم ’ایمرجنسی‘ میں بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی۔
فلم’ایمرجنسی‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جوکہ کافی دلچسپ لگ رہا ہے۔
کنگنا رناوت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’محافظ یا ڈکٹیٹر؟ ہم اپنی تاریخ کے اس سیاہ ترین دور کے گواہ ہیں جب ہماری قوم کے ایک قائد نے اپنے عوام کے خلاف اعلان جنگ کیا‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ فلم’ایمرجنسی‘ کو 24 نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔
کنگنا رناوت خود فلم ’ایمرجنسی‘ کی ہدایت کارہ اور پروڈیوسر ہیں اور انہوں نے اس فلم کی کہانی کو لکھنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہےتاہم اس فلم کا مکمل اسکرین پلے رتیش شاہ نے لکھا ہے۔
اس فلم کی کہانی بھارت کی تیسری وزیر اعظم اندرا گاندھی کے سیاسی کیریئر کے گرد گھومتی ہے جن کے کردار اور پالیسیوں نے 1970ء کی دہائی میں بھارت کی تاریخ بدل دی تھی۔