پاکستانی معروف یوٹیوبر، کانٹینٹ کری ایٹر و اداکارہ کنول آفتاب نے ساتھی کانٹینٹ کری ایٹر و یوٹیوبر اقراء کنول کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔
گزشتہ روز کنول آفتاب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں و فالوورز کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا۔
اس سیشن کے دوران کنول آفتاب نے پوچھے گئے متعدد سوالات کے مختصر جواب دیے۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے پھلوں میں آم اور سبزیوں میں کریلے پسند ہیں۔
انہوں نے سی سیکشن کے بعد وزن کم کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مداح کو مشورہ بھی دیا۔
حال ہی میں مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے بتایا کہ میں اب مزید گاڑیاں اور گھر خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتی، عمرے کے لیے دوبارہ اُس وقت جاؤں گی جب اللّٰہ بلائے گا۔
سِسٹرولوجی کے نام سے مشہور اقراء کنول اور اریب کی شادی میں شرکت نہ کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ’مجھے اقراء کنول نے مدعو ہی نہیں کیا تھا۔‘
اداکارہ نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ میرے اور میرے شوہر ذوالقرنین میں 3 سال کا فرق ہے، میرے شوہر مجھ سے 3 سال بڑے ہیں مگر میں جانتی ہوں کہ اب سب کہیں گے کہ میں بڑی لگتی ہوں۔