نیویارک کے یانکی اسٹیڈیم میں منعقدہ کنسرٹ کے دوران اسٹیج کا ایک حصہ اچانک ٹوٹ گیا اور نک جونس اس میں گرگئے۔
لیکن چند ہی سیکنڈ میں وہ اٹھ کھڑے ہوئے اور دوبارہ گلوکاری میں مصروف ہوگئے۔
یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، اس سے ایک دن قبل ہی نک جونس کی اہلیہ پریانکا چوپڑا اور دیگر اہلخانہ بھی ان کے کنسرٹ میں موجود تھے۔
جونس برادرز نے شمالی امریکا، یورپ اور آسٹریلیا میں اپنے ٹور کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
اگلے برس کے ٹور میں جونس برادرز ایشیا تو نہیں آئیں گے لیکن سال بھر دیگر خطوں میں اپنی موسیقی اور پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔