پاکستان کی مشہور اداکارہ کنزہ ہاشمی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر پوسٹ کی تھی ۔
شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں کنزہ ہاشمی سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوث تھیں جبکہ انہوں نے ٹی شرٹ کی جگہ اخباروں کا استعمال کیا تھا۔
اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو کچھ صارفین نے ان کے اس انداز کی تعریف کی تو کسی کو ایک آنکھ نا بھایا۔
صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ خوبصورت اور مناسب لباس کا انتخاب کریں نا کہ دوسروں کے کلچر کو فروغ دیں۔
یاد رہے کہ معروف اداکارہ پاکستان کے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔