کم عمری میں اوڈیشن کے نام پر استحصال نہیں ہوا، میگن فاکس


ماضی میں فلموں میں خود کو عریاں مناظر دیے جانے کی شکایتیں کرنے والی 34 سالہ ہولی وڈ اداکارہ میگن فاکس کا حال ہی میں ایک دہائی پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

مذکورہ انٹرویو میں وہ اپنے کیریئر کے آغاز پر بات کرتی دکھائی دیں اور انہوں نے اعتراف کیا کہ جس وقت انہوں نے پہلا اوڈیشن دیا اس وقت ان کی عمر بمشکل 15 برس تھی۔

سال 2009 میں دیے گئے انٹرویو میں میگن فاکس نے بتایا کہ جب انہوں نے بیڈ بوائز 2 کے لیے اوڈیشن دیا تو انہیں نیم عریاں کیا گیا اور انہیں صرف بکنی اور زیر جامہ پہن کر بڑی ایڑھی والے جوتے پہننے کا کہا گیا۔

ساتھ ہی انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹرانسفارمرز کے اوڈیشن کے دوران بھی انہیں سیکس سمبل کے طور پر دیکھ کر اوڈیشن لیا گیا۔

برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق لوگوں نے پرانے انٹرویو کے بعد میگن فاکس کا اوڈیشن لینے والے فلم سازوں پر اداکارہ کا کم عمری میں جنسی استحصال کرنے کا الزام بھی لگایا اور فلم سازوں پر شدید تنقید کی گئی۔

میگن فاکس کے مذکورہ انٹرویو کی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے لکھا کہ اداکارہ کو اس وقت نیم عریاں کرکے سیکس سمبل کے طور پر لیا گیا جب ان کی عمر 15 برس تھی۔

لوگوں کے شدید رد عمل کے بعد اداکارہ نے اپنی طویل انسٹاگرام پوسٹ میں واضح کیا کہ ان کا اوڈیشن کے نام پر استحصال نہیں ہوا۔

میگن فاکس نے طویل انسٹاگرام پوسٹ میں وضاحت کی کہ بیڈ بوائز 2 کے اوڈیشن کے وقت ان کی عمر 16 برس تک تھی جب کہ ٹرانسفارمرز کے اوڈیشن کے وقت وہ 19 یا 20 برس کو ہوچکی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب ان کا اوڈیشن لیا گیا اس وقت دوسرے لوگ بھی موجود تھے اور جو ان کے ساتھ کیا گیا وہ معمول کا حصہ تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اوڈیشن کے وقت کم عمر نہیں تھیں بلکہ بالغ تھیں اور وہ نہیں سمجھتیں کہ ان کے ساتھ اوڈیشن کے نام پر کوئی استحصال کیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہےکہ میگن فاکس ماضی میں ٹرانسفارمرز کے فلم ساز مائیکل بے کے حوالےسے پہلے بھی سخت باتیں کہہ چکی ہیں اور اعتراف کر چکی ہیں وہ کام کے حوالے سے ہٹلر کی طرح بتاؤ کرتے ہیں۔

اس سے زیادہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ میگن فاکس، ماضی میں بار بار خود کو فلموں میں عریاں کردار دیے جانے کی شکایت بھی کر چکی ہیں اور ستمبر 2019 میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ مسلسل عریاں کردار ادا کرنے کی وجہ سے وہ نفسیاتی مسائل کا شکار بھی بنیں۔

شوبز ویب سائٹ ’ای آن لائن‘ کو دیے گئے انٹرویو میں میگن فاکس نے اعتراف کیا تھا کہ اس فلم میں عریاں کردار ادا کرنے کی وجہ سے وہ شدید نفسیائی مسائل سے دوچار ہوئیں۔

ٹرانسفارمرز میں بھی میگن فاکس کو بولڈ انداز میں دکھایا گیا تھا—اسکرین شاٹ
ٹرانسفارمرز میں بھی میگن فاکس کو بولڈ انداز میں دکھایا گیا تھا—اسکرین شاٹ

اس فلم میں انہوں نے ایک ایسی نوجوان لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو ایک واقعے کے بعد نفسیاتی مسائل کا شکار ہوجاتی ہے اور وہ کئی افراد سے جنسی تعلقات استوار کرنے کے بہانے قریب آکر انہیں نقصان پہنچاتی ہیں اور کچھ افراد کو قتل بھی کردیتی ہیں۔

میگن فاکس نے فلم میں اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ وہ ایسے کردار کو نبھانے کے بعد شدید نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئیں اور انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اگر وہ گھر سے باہر گئیں اور لوگوں نے انہیں دیکھا تو وہ ان پر شدید تنقید کریں گے۔

مزید پڑھیں: میگن فاکس اور ان کے شوہر کے درمیان علیحدگی

میگن فاکس نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ ’جینیفرز باڈی‘ کے بعد تمام فلم پروڈیوسرز نے انہیں صرف عریاں اور فحش کرداروں کی پیش کش کی اور ایسے کردار ان کے لیے مزید ذہنی اذیت کا باعث بنے۔

میگن فاکس کو عام طور پر بولڈ کرداروں کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور انہوں نے معروف سائنس فکشن فلم سیریز ’ٹرانسفارمرز‘ میں بھی بولڈ کردار ادا کیا تھا۔

میگن فاکس اور بریان آسٹن کے تین بچے بھی ہیں—فوٹو: پیپلز میگزین
میگن فاکس اور بریان آسٹن کے تین بچے بھی ہیں—فوٹو: پیپلز میگزین

’ٹرانسفارمرز‘ میں انہوں نے شیا لابوف کی کلاس فیلو اور محبوبا کا کردار ادا کیا تھا لیکن وہ فلم میں بولڈ روپ میں دیکھی گئیں۔

میگن فاکس نے 2001 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہیں اپنی تیسری فلم ’کنفیشنز آف ٹین ایج ڈراما کوئن‘ سے شہرت ملی، تاہم وہ 2007 میں ریلیز ہونے والی اپنی چوتھی فلم ’ٹرانسفارمرز‘ سے فلم سازوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

اس فلم میں میگن فاکس پہلی مرتبہ انتہائی عریاں اور خطرناک کردار میں دکھائی دیں اور اسی فلم نے شاندار کامیابی بھی حاصل کی۔

علاوہ ازیں میگن فاکس اپنے جنسی رجحانات اور تعلقات کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔

گزشتہ ماہ مئی میں ہی میگن فاکس کے شوہر سالہ بریان آسٹن گرین نے تصدیق کی تھی کہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، دونوں نے 2010 میں شادی کی تھی۔

شادی کے چند سال بعد ہی دونوں کی علیحدگی کی خبریں آتی رہی تھیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ علیحدگی کی خبروں کے باوجود دونوں کے ہاں بچوں کی پیدائش بھی ہوئی اور مجموعی طور پر دونوں کو 3 بچے ہیں۔

چار بچوں کی پیدائش کے بعد بریان آسٹن گرین نے مئی کے وسط میں تصدیق کی کہ ان کے اور میگن فاکس کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ ان کے درمیان طلاق بھی ہوچکی ہے یا نہیں۔

شوہر سے علیحدگی سے قبل ہی یہ خبریں تھیں کہ میگن فاکس نے امریکی گلوکار 30 سالہ مشین گن کیلی سے تعلقات استوار کرلیے ہیں اور ممکنہ طور پر دونوں جلد ہی اپنے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کا اعلان کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں