کلکتہ: بھارتی اداکارہ نے فوجی افسر کی بائیک کو ٹکر دے ماری، افسر کا اداکارہ پر حملہ

کلکتہ: بھارتی اداکارہ نے فوجی افسر کی بائیک کو ٹکر دے ماری، افسر کا اداکارہ پر حملہ


بھارت کی بنگالی اداکارہ پائل مکھرجی کی گاڑی اور بائیک کے درمیان روڈ حادثے کے بعد بائیکر نے مبینہ طور پر اداکارہ پر حملہ کر دیا اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگالی اداکارہ پائل مکھرجی کی گاڑی کلکلتہ کے ساؤدرن ایونیو پر بائیک سے ٹکرائی، حادثے کے فوری بعد اداکارہ نے فیس بک پر لائیو اسٹریم شروع کر دی اور لوگوں کو مدد کے لیے پکارا، اداکارہ کی پوسٹ پر متعدد افراد نے کلکتہ پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے معاملے میں مداخلت کی اپیل کی۔

اداکارہ پائل مکھرجی نے بتایا کہ حادثے کے بعد بائیک والے نے میری گاڑی روک کر مجھ پر چلانا شروع کر دیا، بائیکر نے مکہ مار کر میری گاڑی کا شیشہ توڑا اور مجھ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

بعد ازاں کلکتہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بائیک والے کو گرفتار کر لیا اور پولیس نے اداکارہ کی مدعیت میں بائیکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری جانب جونیئر کمیشنڈ فوجی افسر بائیکر نے بھی اداکارہ پائل مکھرجی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اداکارہ لاپرواہی سے گاڑی چلا رہی تھی اور اس نے مجھے پیچھے سے ٹکر ماری۔

پولیس نے اداکارہ اور فوجی افسر کی درخواستیں جمع کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں