پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ کمزور نہیں ہے، کمزور ہے تو پاکستان کا جعلی وکیل جس کا نام عمران خان ہے۔
آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج شہیدوں کا دن ہے تو آؤ، آج سب مل کر شہدا کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ آؤ وعدہ کریں کہ شہدا کی قربانیوں کو کسی عمران خان کشمیر فروش کے ہاتھوں ضائع ہونے نہیں دیں گے، پاکستان میں چوری کے ووٹوں سے بننے والا جعلی وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی ڈھٹائی دیکھو کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک کر آنے کے بعد کشمیر میں ووٹ مانگنے آ رہا ہے، کشمیر کا مقدمہ کمزور نہیں ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو مقدمہ کمزور نہیں ہے، کمزور ہے تو پاکستان کا جعلی وکیل ہے، جس کا نام عمران خان ہے، ہر جگہ ایک ہی نعرہ سننے کو ملتا ہے، گوعمران گو، عمران خان کو کشمری کی دھرتی پر پاؤں رکھنے سے پہلے کہہ رہے ہیں گو عمران گو۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ پاکستان کا مقدمہ کمزور نہیں ہے، اگر کمزور ہے تو پاکستان کا مسلط شدہ وکیل عمران خان کمزور ہے، وہ نہ صرف کمزور ہے بلکہ نہایت بزدل انسان ہے۔