نیویارک: رپورٹ زاہد اختر
کشمیر پر سلامتی کونسل کی کمیٹی کا خصوصی اجلاس اقوام متحدہ میں اختتام پذیر ہوگیابھارت کی جانب سے کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس روکنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی خصوصی اجلاس سے متعلق سلامتی کونسل کے تمام اراکین میں اتفاق رائے تھا تاہم آج کے ہنگامی اجلاس کے بعد بھارت کا یہ شوشہ کہ کشمیر اسکا اندرونی معاملہ ہے مکمل طور پر رد ہوگیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک کے مندوبین نے اجلاس میں شرکت کی یو این ملٹری ایڈوائزر جنرل کارلوس لوئٹے نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔اقوام متحدہ کے قیام امن سپورٹ مشن کے معاون سیکریٹری جنرل آسکر فرنانڈس نے بھی شرکاء کو بریفنگ دی، دوسری جانب چین کے اجلاس میں شریک مندوب کا کہنا تھا کہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی سے خطہ میں اسٹیٹس کو تبدیل ہو گیا ہے انکا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےتحت حل ہوچاہئے کشمیر کا مسئلہ دو طرفہ معاہدوں کے تحت حل ہونا چاہئے، چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت ترقی کے دوراہے پر کھڑے ہیں، دونوں سے اپیل ہے کہ معاملے کا پُر امن حل تلاش کریں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کے اس اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے کا پُرامن حل چاہتے ہیں نہتے کشمیریوں کی آواز آج اعلیٰ ترین فورم پر سنی گئی ہے۔
دوسری جانب یہ حقیقت ہے کہ تاریخ میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز سب سے بڑے بین الاقوامی فورم پر سنی گئی ہہے تاہم اسکا نتیجہ کیا نکلتا ہے یہ آنے والا وقت بتائے گا۔ جس کا عوام کو بے چینی سے انتظار ہے