کشمیر میں بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس ختم کرنے کے خلاف ڈیلس ڈاؤن ٹاؤن میں مظاہرہ
ڈیلس ( راجہ زاہد اختر خانزادہ ) کشمیر میں بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس ختم کرنے کے خلاف اکنا) فرینڈ آف کشمیر اے پی پیک پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کئیر سمیت مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کینیڈی میموریل ڈاؤن ڈیلس میں منعقد کیا گیا جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد مرد خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر کی آزادی اقوام متحدہ اورعالمی برادری سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے کشمیر کے انڈیا میں انضمام کی کوشش کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین قرار دیا اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت دلانے کا مطالبہ کیامظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کرفیو لگا کر عوام کو گھروں میں محصور کر دیا گیا ہے بہتر سالوں سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے جس کا اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی اعتراف کیا گیا ہے مظاہر سے کشمیری رہنما راجہ مظفر کشمیری سید فیاض حسن پاکستان سوسائٹی کے صدر عابد ملک فرینڈ آف کشمیر کی چیئرمین غزالہ حبیب ڈاکٹر ریاض حیدر ،اے پی پیک کے رہنماؤں امتیاز راہی اصیل خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا مظاہرہ اکنا اور انسانی حقوق کی تنظیم کیئر کی جانب سے آرگنائز کیا گیا تھا جس میں مظاہرین نے امریکی حکومت اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں شدید گرمی کے باوجود مرد وخواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے اس مظاہرے میں شرکت کی