کشمیر آور کی تصویری جھلکیاں


وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر آج ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ‘کشمیر آور’ منایا گیا اور پوری قوم نے متحد ہو کر کشمیریوں کی آزادی اور حقوق کے لیے آواز بلند کی۔

دوپہر 12 بجتے ہی وزیراعظم عمران خان اور کابینہ اراکین سمیت دیگر شخصیات وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے جمع ہوئے جہاں سائرن بجائے گئے جس کے بعد پاکستان اور کشمیر کے ترانے پڑھے گئے۔

کشمیر آور میں متعدد سیاسی، شوبز اور کھیل سے وابستہ شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی— فوٹو سوشل میڈیا پی ٹی آٗئی

 متعدد شہری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اپنی مصروفیات چھوڑ گھروں اور دفاتر سے باہر نکلے۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی سے لیکر خیبر تک ریلیاں نکالی گئیں جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی— سوشل میڈیا فوٹو

اس موقع پر طلبہ و طالبات بھی بڑی تعداد میں باہر نکلے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔

اسلام آباد میں طالبات کی کشمیر آور ریلی میں شرکت— سوشل میڈیا فوٹو  

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی کراچی اور لاہور میں کشمیرآور منایا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی سمیت دیگر حکام اور کھلاڑی نے شرکت کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھی کراچی اور لاہور میں کشمیر آور منایا گیا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے باہر بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج—

کراچی کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزار قائد پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی۔

— فوٹو سوشل میڈیا/ پی ٹی آئی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شوبز شخصیات بھی سڑکوں پر نکل آئیں اور وزیراعظم عمران خان کے کشمیر آور کی اپیل کی بھرپور حمایت کی۔

— فوٹو سوشل میڈیا/ٹوئٹر

اپنا تبصرہ لکھیں