کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر اداکارہ و ماڈل ارمینا خان کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے لگیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹر ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے ارمینا خان نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں میں کشمیر میں انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھارہی ہوں، اس سے مجھے خدشات کا پتا تھا، اس سے میرے کئی پروجیکٹ ختم ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب مجھے خاموش کردیا گیا ہے اور میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ختم ہونے کا خطرہ ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ سب آواز اٹھانے کی قیمت ہے، میں خاموش نہیں ہوں گی اور اب کون ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا