کس اداکارہ نے سلمان خان کو ایک یا دو بار نہیں بلکہ 6 بار مسترد کیا؟

کس اداکارہ نے سلمان خان کو ایک یا دو بار نہیں بلکہ 6 بار مسترد کیا؟


بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے سلمان خان کے ساتھ  ایک یا دو بار نہیں بلکہ 6 بار فلم میں کام کرنے سے انکار کیا۔

دیپیکا پڈوکون آج کل اپنی آنے والی نئی فلم ’پروجیکٹ کے‘ میں مصروف ہیں جس میں وہ معروف تامل اداکار پربھاس کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

اس فلم میں امیتابھ بچن اور دیشا پٹانی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ یہ فلم جنوری 2024ء میں ریلیز ہوگی۔

فلم انڈسٹری میں اداکاروں کے درمیان ہونے والے واقعات بھی بہت دلچسپ ہوتے ہیں۔

ٹیلنٹ  کے دو پاور ہاؤسز، سپر اسٹارز ہونے کے باوجود سلمان خان اور دیپیکا پڈوکون کو تا حال ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا موقع نہیں ملا جس کی بڑی وجہ دیپیکا کی جانب سے سلمان خان کی کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرانا ہے۔

دپیکا پڈوکون کی جانب سے سلمان خان کے ساتھ ٹھکرائی جانے والی فلموں میں ’جے ہو،‘ ’سلطان،‘ ’پریم رتن دھن پایو،‘ اور ’کِک‘ شامل ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’انشاء اللّٰہ‘ بننے کے دوران دیپیکا نے سلمان خان کے ساتھ کام میں دلچسپی ظاہر کی تھی اور دپیکا پڈوکون اس فلم میں کاسٹ کیے جانے سے متعلق پرامید بھی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب دپیکا پڈوکون نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تو بدقسمتی سے ہدایتکار نے دپیکا کو مسترد کر کے مرکزی کردار کے لیے اداکارہ عالیہ بھٹ کو چُن لیا۔

میڈیا روپرٹس کے مطابق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے دپیکا کو مسترد کیے جانے کے پیچھے کہانی کی ڈیماند بتائی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’انشا اللّٰہ‘ کی کہانی میں ایک بوڑھے آدمی کو ایک نوجوان لڑکی کی محبت میں گرفتار دکھایا جائے گا، فلم کی کہانی نے ہدایتکار کے لیے عالیہ بھٹ کو زیادہ موزوں بنا دیا ہے۔

فلم انشاءاللّٰہ تاحال کیوں نہ بن سکی ؟

اداکار سلمان خان اور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی ایک ہٹ اداکار اور ہدایتکار کی جوڑی ثابت ہوئے تھے۔

درحقیقت، ان کا فلمی پروجیکٹ ’انشاء اللّٰہ‘ کے ساتھ دوبارہ ملاپ ہونا تھا لیکن تخلیقی اختلافات کی وجہ سے یہ جوڑی الگ ہو گئی اور فلم ’انشاء اللّٰہ‘ کھٹائی میں پڑ گئی یعنی کہ ڈبے میں بند ہوچکی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں