کراچی:
ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن نے پاکستان رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل ہونے والے بھارتی ممنوعہ گٹکا، ایرانی ٹائلز اور گاڑیاں ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ ڈائریکٹرجنرل کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن رشید شیخ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ مہم کو تیز رفتار بنانے کے احکامات پر ڈائریکٹر کسٹمزانٹیلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن حیدرآباد ڈاکٹرصادق اللہ خان نےاسمگلنگ کی روک تھام کے لئے نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹرسیدنعیم اخترکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرسیدمحمدرضانقوی ،انٹیلی جنس آفیسرسیدشفیق علی، اہلکارنوشادخان،غیاث احمدشاہ، عظیم علی، محمداختر، مظہربیگ، علیم الدین اور محمدرمضان پر مشتمل اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ تشکیل دی اور اس چھاپہ مارٹیم نے مختلف علاقوں میں سخت نگرانی شروع کردی۔
علاوہ ازیں ڈائریکٹوریٹ نے دومزید کارروائیوں میں 26لاکھ روپے مالیت کی دواسمگل شدہ گاڑیاں اور ایک کروڑ25لاکھ 81ہزار مالیت کے ایرانی ٹائلزکے علاوہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرالربھی ضبط کرلیا ہے۔