کرینہ کپور ہالی ووڈ فلموں میں کام کیوں نہیں کرتیں؟

کرینہ کپور ہالی ووڈ فلموں میں کام کیوں نہیں کرتیں؟


بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ہالی ووڈ سے متعلق اپنی سوچ کا اظہار کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے کہا کہ یہاں سے لوگ ہالی ووڈ جا رہے ہیں، امید ہے وہاں سے بھی کئی اداکار یہاں آئیں گے۔

کرینہ کپور نے کہا کہ اداکار ریان گوسلنگ کے ساتھ کام کرنے میں اعتراض نہیں، میں کبھی بھی ہالی ووڈ میں فلم نہیں کرنا چاہتی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے بچے بہت چھوٹے ہیں، میری شادی ہوگئی اور یہ سب کچھ اتنا تیزی سے ہوا کہ اب انہیں چھوڑنا ناممکن ہے۔

انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے بتایا کہ انہوں نے آج تک ایکشن فلم میں کام کیوں نہیں کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ ایکشن فلموں سے گریز کرتی ہوں لیکن مجھے معلوم ہے کہ میں یہ اچھے سے کرسکتی ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں