بالی وڈ کی بے بو کرینہ کپور ڈبل رول کرنے کی اتنی خواہش مند نکلیں کہ انہوں نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی فلم ’چالباز‘ کو 35 مرتبہ دیکھ لیا۔
اداکارہ کرینہ کپور اس وقت رئیلٹی شو ‘ڈانس انڈیا ڈانس’ میں بطور جج شریک ہیں جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کو بے حد شوق ہے کہ انہیں کسی فلم میں ‘ڈبل رول’ کی پیشکش ہو۔
بے بو نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ سری دیوی کی فلم ‘چالباز’ کم از کم 35 بار دیکھ چکی ہیں جس میں آنجہانی اداکارہ نے ڈبل رول کیا تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی بہن کرشمہ کپور نے بھی ایسی فلموں میں کام کیا ہے جس میں ڈبل رول ہو لیکن انہیں اب تک ایسا موقع نہیں ملا ہے۔
کرینہ نے کہا کہ میری ہمیشہ سے خواہش ہے کہ میں کبھی ایسی فلم کروں جس میں جڑواں بہنوں کا رول ملے جیسے فلم ‘سیتا گیتا’ یا ‘چالباز ‘ میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ اب تک مجھے ڈبل رول کی پیشکش کیوں نہیں ہوئی جب کہ میں اسے کرنے کے لیے تڑپ رہی ہوں۔