کریتی سینن نے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

کریتی سینن نے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ کئی دنوں سے 34 سالہ کریتی سینن کے بارے میں بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ 25 سالہ بھارتی نژاد بزنس مین کبیر باہیا کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔

اب حال ہی میں ادکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میرے بارے میں غلط اور منفی معلومات شائع کی جاتی ہیں تو یہ ناصرف میرے لیے مایوس کُن ہوتا ہے بلکہ میرے خاندان کو بھی متاثر کرتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے حاندان والوں کو کسی غلط چیز کے اثرات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بے وجہ کی افواہیں اور میری شادی کی قیاس آرائیاں پریشان کُن ہوتی ہیں، جس پر مجھے لوگوں کو واضح کرنا ہوتا ہے کہ ایسا نہیں ہے۔

کریتی سینن نے کہا کہ لوگ اکثر کہانیاں پھیلانے سے پہلے حقائق کی تصدیق کرنے کی زحمت نہیں کرتے خاص طور پر سوشل میڈیا پر جہاں منفی باتیں تیزی سے پھیلتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان جھوٹوں کو مسلسل درست کرنا ناقابلِ یقین حد تک پریشان کُن ہے اور یہ کسی بھی چیز سے زیادہ پریشان کرنے والی بات ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں