کرک: بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین کا احتجاج مذاکرات کے بعد ختم

کرک: بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین کا احتجاج مذاکرات کے بعد ختم


کرک میں شگئی روڈ پر بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین کا احتجاج مذاکرات کے بعد ختم ہو گیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے واپڈا ایس ڈی او کے ہمراہ مظاہرین سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ کھول دیا گیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ میں 3 گھنٹے عوام کو ریلیف دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو عید الاضحیٰ کے دنوں میں بھرپور ریلیف مہیا کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں