کرکٹ کھیلنا یا نہ کھیلنا روہت شرما اور ویرات کوہلی کا ذاتی فیصلہ ہو گا، گوتم گمبھیر

کرکٹ کھیلنا یا نہ کھیلنا روہت شرما اور ویرات کوہلی کا ذاتی فیصلہ ہو گا، گوتم گمبھیر


بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ کرکٹ کھیلنا یا نہ کھیلنا  روہت شرما اور ویرات کوہلی کا ذاتی فیصلہ ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے متحرک رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوہلی اور روہت شرما فٹ رہتے ہیں تو وہ 2027 کا ورلڈ کپ بھی کھیل سکتے ہیں۔

گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے دکھایا کہ چاہے ٹی ٹوئنٹی ہو یا ون ڈے کرکٹ وہ ڈلیور کر سکتے ہیں، روہت شرما اور ویرات کوہلی اب بھی ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد روہت شرما اور ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمنٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں