کرکٹ ورلڈکپ: افغانستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف


آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں افغانستان نے مضبوط حریف آسٹریلیا کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دیا ہے۔

برسٹل میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 38.2 اوورز میں 207 رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زدران 51 اور رحمت شاہ 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی جانب سے زیمپا اور پیٹ کمنز نے 3، 3 جبکہ اسٹوائنس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی جانب سے زیمپا اور پیٹ کمنز نے 3، 3 جبکہ اسٹوائنس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا— فوٹو: آئی سی سی

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں