کرکٹ ورلڈکپ؛ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی پراعتماد بیٹنگ


ناٹنگھم: 

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے چھٹے میچ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

ورلڈکپ 2019 کے افتتاحی میچ میں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم اپنے دوسرا میچ انگلینڈ کے خلاف ناٹھنگم میں کھیل رہی ہے جس میں انگلش کپتان اون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے ٹیم کو 82 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا، فخرزمان 36 رنز بنانے کے بعد معین علی کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے اور امام الحق بھی 44 رنز بنانے کے بعد معین علی کا ہی شکار بنے۔

قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل اور عماد وسیم کی جگہ شعیب ملک اور آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے


اپنا تبصرہ لکھیں