کرکٹ آسٹریلیا کا پاک بھارت فینز زون کی ٹکٹوں کی فروخت 4 جون سے شروع کرنے کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا کا پاک بھارت فینز زون کی ٹکٹوں کی فروخت 4 جون سے شروع کرنے کا اعلان


کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت اور پاکستان فینز زون کی ٹکٹوں کی فروخت 4 جون سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت فینز زون کی ٹکٹ 30 سے 70 ڈالر کے درمیان ہو گی، ٹکٹوں کی فروخت 2 حصوں میں کی جائے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ 3 سے 14 جون تک جاری رہنے والے پہلے حصہ میں ٹکٹ پر ڈسکاؤنٹ ہو گا، ڈسکاؤنٹ ٹکٹ لینے کے لیے شائقین کرکٹ کو رجسٹر کرنا ہو گا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دوسرے حصے میں فینز بغیر رجسٹریشن کے 14 جون سے اپنی ٹکٹیں بک کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 6 وائٹ بال میچز جبکہ بھارت کو بارڈر گواسکر ٹرافی کھیلنے اس سال آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں