کرکٹر محمد عامر کی ’نئی فیشن ڈیزائنر‘


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے سوشل میڈیا پر  اپنی بیٹی مِنثیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے ’میری نئی فیشن ڈیزائنر‘ لکھا۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی صاحبزادی کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

محمد عامر کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ان کی ننھی صاحبزادی انہیں مشورہ دے رہی ہیں کہ انہیں یہ پہننا چاہیے۔

محمد عامر ویڈیو میں اپنی ننھی صاحبزادی سے مشورہ لے رہے ہیں کہ ان کی یہ شرٹ اچھی ہے یا نہیں جس پر ان کی صاحبزادی انہیں مشورہ دیتی ہیں کہ یہ اچھی نہیں ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے اس ویڈیو میں ایک دلچسپ کیپشن لکھا کہ ’میری نئی فیشن ڈیزائنر‘

عامر اور ان کی صاحبزادی کی ویڈیو سے ان کے مداح خوب محظوظ ہوئے اور ان کی ویڈیو پر کمنٹ بھی کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ماشاءاللہ بہت ہی پیاری ڈیزائنر ہے۔

ایک صارف نے دعائیہ انداز اپناتے ہوئے کمنٹ کیا کہ ماشاءاللہ اللہ آپ دونوں کو سلامت رکھیں۔

ایک صارف نے محمد عامر کی بیٹی کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں