وزیراعظم کے معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہا ہےکہ کرپشن کے سوال پر کانپتی ٹانگیں ہارڈ ٹاک میں پوری دنیا دیکھ چکی۔
ایک بیان میں شہباز گل نےکہا کہ پی ڈی ایم کی شناخت کرپشن زدہ مسترد ٹولے سے زیادہ کچھ نہیں، پی ڈی ایم کے ناکام جلسے آپ کے پِٹے ہوئے بیانیے کا مظہر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آدھے مفرور آدھے ضمانتی استعفیٰ لینے کی بات کرتے ہیں، عوام کا حق مارنے والے عوامی مسائل کیا جانیں؟ ڈ ھٹائی سے کورونا پھیلاؤ کا باعث بننے والے عوام کے لیے خطرہ ہیں۔