کروڑوں روپے مالیت کی سونے کی اینٹ نکالو اور مالامال بن جاؤ


دبئی ائیرپورٹ پر شیشے کے باکس میں رکھی 20 کلو وزنی اینٹ نکالنے کی کوشش بہت سوں نے کی لیکن کامیابی کا دعویٰ صرف ایک نے کیا ہے۔

دنیا بھر میں کمپنیاں مختلف انعامی اسکیمیں تو متعارف کرواتی رہتی ہیں لیکن دبئی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انوکھی انعامی آفر رکھی گئی ہے۔

گولڈ بار چیلنج نامی اس انعامی اسکیم میں ایک بڑے سے شیشے کے باکس میں سونے کی اینٹ رکھی گئی ہے جسے نکالنے کیلئے صرف ایک سوراخ دیا گیا ہے۔

چیلنج قبول کرنے والوں کو ایک ہاتھ سے سونے کا بار اٹھا کر اس چھوٹے سے سوراخ سے باہر نکالنا ہے اور کامیابی کی صورت میں کروڑوں روپے مالیت کی یہ سونے کی اینٹ بغیر کسی رقم کی ادائیگی کے دی جائے گی۔

دبئی ایئرپورٹ پر اس چیلنج کو  پورا کرنے والے ہزاروں لوگ ناکام ہوئے ہیں لیکن اب  یہ چیلنج پورا ہوگیا ہے جس کا دعویٰ سوشل میڈیا پر کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیشے میں سے سونے کی اینٹ کامیابی سے نکال لی ہے تاہم اس دعویٰ کی سچائی کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں