کرن جوہر کی نئی انسٹاگرام پوسٹ پر کنگنا رناوت کی تنقید

کرن جوہر کی نئی انسٹاگرام پوسٹ پر کنگنا رناوت کی تنقید


بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ہدایتکار کرن جوہر کی نئی انسٹاگرام پوسٹ پر تنقید کی ہے۔

یاد رہے کہ ہدایتکار کرن جوہر پچھلے کچھ عرصے سے اقربا پروری سے متعلق ہونے والی بحث کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

کرن جوہر نے حال ہی میں اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک مختصر پیغام شیئر کیا ہے، جسے پڑھنے کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ اُنہوں نےخود پر لگائے گئے تمام تر الزامات پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے مختصر پیغام میں لکھا کہ’لگا لو الزام، ہم جُھکنے والوں میں سے نہیں، جھوٹ کے بن جاؤ غلام، ہم بولنے والوں میں سے نہیں، جتنا نیچا دِکھاؤ گے، جتنے آروپ لگاؤ گے، ہم گرنے والوں میں سے نہیں، ہمارا کرم ہماری وجے ہے، آپ اُٹھا لو تلوار، ہم مرنے والوں میں سے نہیں‘۔

اب کنگنا رناوت نے کرن جوہر کی مذکورہ انسٹا اسٹوری پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ’ایک وقت تھا جب چاچا چوہدری اقربا پروری کی پیداوار کے ساتھ نیشنل ٹیلیویژن پر مجھے اس لیے بے عزت اور ہراساں کرتے تھے کیونکہ میں انگلش نہیں بول سکتی تھی‘۔

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام 

اُنہوں نے لکھا کہ’آج ان کی ہندی دیکھ کر خیال آیا ابھی توصرف آپ کی ہندی سُدھری ہے آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا‘۔

واضح رہے کہ جولائی 2020ء میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج ہوا۔

اس دوران بہت سے لوگوں نے کرن جوہر اور دیگر نامور اداکاروں کے بچوں پر فلم انڈسٹری میں آنے والے عام لوگوں پر غیر منصفانہ فوائد حاصل کرنے کا الزام لگایا گیا۔

یہی نہیں حال ہی میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ ان کے بالی ووڈ چھوڑ کر ہالی ووڈ کا انتخاب کرنے کی افسوسناک وجہ بالی ووڈ انڈسٹری میں موجود چند بااثر لوگوں کی اجاراداری تھی۔

جس کے بعد بالی ووڈ میں موجود’پاور گیم‘ کے بارے میں ایک بار پھر سے بحث چھڑ گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں