کرن جوہر کا ڈیڑھ برس ایک رشتے میں رہنے کا اعتراف

کرن جوہر کا ڈیڑھ برس ایک رشتے میں رہنے کا اعتراف


بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ وہ تقریباً ڈیڑھ برس ایک رشتے میں رہے لیکن اس کے بعد دوبارہ کسی رشتے میں جڑنے کا خیال کبھی نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کا کہنا ہے کہ 40 برس کی عمر میں کسی ساتھی تلاش میں رہا لیکن جیسے ہی 50 برس کا ہوا تو زندگی میں اس کمی کا احساس ختم ہوگیا۔

ہدایت کار کے مطابق وہ اپنی اب تک کی زندگی میں صرف ڈیڑھ برس کے لیے ایک رشتے میں منسلک رہے لیکن اس رشتے کے ختم ہونے کے بعد انہیں زیادہ خوشی محسوس ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اب مجھے کسی ساتھی کی ضرورت نہیں ہے، میرا بیشتر وقت اپنے بچوں اور والدہ کے ساتھ گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں کرن جوہر نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ڈیسمارفیا کا شکار ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیسمارفیا ایک ایسی بیماری ہے جس میں مریض اپنے جسم کو لے کر پریشان رہتا ہے اور اس وجہ سے مریض اکثر ڈپریشن، ذہنی تناؤ بھی مبتلا ہوجاتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں