کرن جوہر نے اپنی ہی فلم پر شاہ رخ کے کردار کو ٹرول کردیا

کرن جوہر نے اپنی ہی فلم پر شاہ رخ کے کردار کو ٹرول کردیا


بھارتی فلمساز کرن جوہر نے اپنی ہی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کو ٹرول کردیا، کہا کہ فلم میں شاہ رخ خان کے ڈائیلاگ اور کردار میں تضاد تھا۔

کرن جوہر اس وقت اپنی نئی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس دوران انہوں نے ماضی میں جھانکتے ہوئے اپنی ہی فلم پر منفرد رائے دے دی۔

نامور فلم ساز نے کہا کہ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں راہول کا کردار ہی پوری فلم میں ان کے خلاف رہا۔

واضح رہے کہ فلم میں سپر اسٹار شاہ رخ خان نے راہول کا کردار نبھایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ راہول فلم میں جو ڈائیلاگ کہتے ہیں سارے ہی جھوٹ اور غلط ہیں۔

کرن کا کہنا تھا کہ راہول کہتے ہیں “ہم زندگی میں ایک مرتبہ پیار کرتے ہیں” لیکن راہول نے فلم میں دو مرتبہ پیار کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ راہول کہتے ہیں کہ ہم ایک مرتبہ شادی کرتے ہیں، لیکن فلم میں راہول نے دو مرتبہ شادی کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں