کرن جوہر نے اپنی نقل اُتارنے والے کامیڈین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کرن جوہر نے اپنی نقل اُتارنے والے کامیڈین کو آڑے ہاتھوں لے لیا


بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی نقل اُتارنے والے کامیڈین کیتن سنگھ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حال ہی میں بھارت کے کامیڈی شو’میڈنیس مچائیں گے‘ کا پرومو وائرل ہوا جس میں کامیڈین کیتن سنگھ کو ہدایتکار کرن جوہر کی نقل اُتارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس شو میں اداکارہ ہما قریشی بھی موجود تھیں جو کرن جوہر کی نقل اُتارنے پر کامیڈین کیتن سنگھ کو سراہ رہی تھیں۔

تاہم، کرن جوہر کو کامیڈین کیتن سنگھ کا اپنی نقل اتارنا بالکل پسند نہیں آیا اور اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کامیڈی شو کا نام لیے بغیر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ’میں اپنی ماں کے ساتھ بیٹھا ٹیلی ویژن دیکھ رہا تھا اور میں نے ایک قابل احترام چینل کے ریئلیٹی کامیڈی شو کا پرومو دیکھا جس میں ایک شخص بہت برے انداز میں میری نقل اتار رہا تھا‘۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اُنہوں نے کہا کہ میں ایسی توقع اپنے ناقدین اور بےنام لوگوں سے تو رکھتا ہوں لیکن جب اپنی ہی انڈسٹری کے لوگ اس طرح کسی ایسے شخص کی بے عزتی کریں گے جسے انڈسٹری میں کام کرتے 25 سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے تو  یہ دیکھ کر مجھے غصہ تو نہیں آتا لیکن دُکھ ضرور ہوتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں