کرشمہ کپور کی پہلی بیٹی کون؟

کرشمہ کپور کی پہلی بیٹی کون؟


بالی ووڈ کی معروف اداکارائیں اور کپور بہنیں کرشمہ کپور اور کرینہ کپور کی ایک خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں کرشمہ کپور نے اپنی پہلی بیٹی کے حوالے سی دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بالی ووڈ میں لولو اور بیبو کی عرفی ناموں سے مشہور کپور بہنوں کی ویڈیو بھارتی ڈانس ریئلٹی شو انڈیا بیسٹ ڈانسر کے سیزن 4 کے سیٹس سے وائرل ہو رہی ہے۔

کرشمہ کپور اس پروگرام کی ججز میں سے ایک ہیں، جبکہ اس شو کے دوران کرینہ کپور کا ویڈیو پیغام اسکرین پر چلایا گیا۔

مذکورہ ویڈیو پیغام میں اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ میرے خیال میں دنیا کے لیے کرشمہ کپور ہمیشہ سے ایک آئیکون رہی ہیں، وہ ہمیشہ 90ء کی دہائی کی سب سے بڑی خاتون سپر اسٹار رہیں گی، وہ میری بہن، میری ماں اور سب سے بڑھ کر پوری دنیا میں میری سب سے اچھی دوست ہیں۔

کرینہ نے مزید کہا کہ میری نظر میں آج میں جو کچھ ہوں اس کی وجہ صرف کرشمہ کپور ہیں۔

اپنی چھوٹی بہن و اداکارہ کا خوبصورت پیغام سُن کر کرشمہ کپور جذباتی ہو گئیں اور اپنی بہن کو اپنی پہلی بیٹی قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ بیبو میرے لیے میری پہلی بیٹی ہے، میں بھی اس پر بہت فخر محسوس کرتی ہوں۔

مجھے نہیں معلوم کہ میں اپنے جذبات کا کس طرح اظہار کروں، یہ ممتا کے جذبات ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں