کرس راک کا وِل اسمتھ پراظہارِ برہمی

کرس راک کا وِل اسمتھ پراظہارِ برہمی


کرس راک نے اپنے نئے نیٹ فلکس شو کے لیے منعقد ہونے والی ورکشاپ کی تقریب کے دوران وِل اسمتھ پر تنقید کی۔

کرس راک نے کہا کہ وہ لوگ جوکہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے وِل اسمتھ کے تھپڑ مارنے پر کوئی ردِ عمل کیوں نہیں دیا، ان کے لیے میرا جواب ہے کہ میری پرورش مجھے اس بات کی اجازت نہیں دیتی کیونکہ میرے والدین نے مجھے سکھایا کہ سفید فام لوگوں کے سامنے کبھی مت لڑو۔

اُنہوں نے کہا کہ وِل اسمتھ نے مجھے تھپڑ مارا اور سب جانتے ہیں کہ وہاں کیا ہوا ہے اور  ہر وہ شخص جو واقعی اس واقعے کے بارے میں جانتا ہے اسے پتہ ہے کہ میرا اس سے کوئی لینا دینا نہیں کیونکہ مجھے کسی سے کوئی مسئلہ نہیں۔

اُنہوں نے وِل اسمتھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی بیچارہ انسان نہیں ہوں اور آپ مجھے اس واقعے پر کبھی روتے یا شور مچاتے ہوئے نہیں دیکھیں گے۔

کرس راک کا یہ خصوصی لائیو شو رواں سال کے آسکرز ایوارڈز کی تقریب سے ایک ہفتہ پہلے، 4 مارچ کو بالٹیمور کے ہپپوڈروم تھیٹر سے اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر براہ راست نشر کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سال آسکر اکیڈمی ایوارڈز کا میلا 13 مارچ کو سجے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں