کرسٹیانو رونالڈو کو ایک ہی دن میں یوٹیوب کا گولڈن بٹن مل گیا

کرسٹیانو رونالڈو کو ایک ہی دن میں یوٹیوب کا گولڈن بٹن مل گیا


عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبال کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کے ایک دن بعد ہی گولڈن بٹن حاصل کر لیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ روز یوٹیوب پر اپنے چینل ’یو آر کرسٹیانو‘ کے ساتھ ایک دھماکے دار انٹری دی ہے۔

اُنہوں نے اب تک اپنے یوٹیوب چینل پر 18 ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں اور 15 ملین سے زائد سبسکرائبرز حاصل کر لیے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے 2 عالمی ریکارڈز اپنے نام کرنے اور یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن ملنے پر اپنے مداحوں کی محبت اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اُنہوں نے یوٹیوب پر اپنی فیملی کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں اور ان کے بچوں کو یوٹیوب کی جانب سے ملا ’گولڈن پلے بٹن‘ حاصل کرنے کے بعد پُرجوش دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر انٹری دیتے ہی 2 نئے عالمی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔

اُنہوں نے یوٹیوب پر سب سے کم وقت میں 10 لاکھ سبسکرائبرز اور 1 دن کے اندر 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں