عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو بالآخر اپنی فارم میں واپس آ ہی گئے، اور 6 میچوں کے بعد پہلا گول کر دیا۔
ایک ایسے وقت میں جب ان کی لیگ ٹیم اور مینجر کے ساتھ تعلقات کشیدہ تھے ، ساتھ ہی ان کی پرفارمنس بھی خراب تھی اس گول نے رونالڈو کو راحت پہنچائی۔
کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر کی طرف سے برائیٹون کلب کے خلاف میچ میں گول اسکور کیا، ان کی ٹیم نے یہ میچ دو صفر سے جیت لیا تھا۔
مانچسٹر یونائیٹڈ اس کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پریمئیر لیگ کے چار بہترین ٹیموں میں شامل ہو چکی ہے۔
پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹرائکر رونالڈو نے میچ کے دوسرے ہاف کے 51 ویں منٹ میں اسکاٹ ٹومنی کے پاس پر گول اسکور کیا۔ ٹیم کی جانب سے دوسرا گول برونو فرنانڈیز نے کیا۔
رونالڈو میچ کے دوران کافی فرسٹریشن کا شکار رہے، پچھلے 6 میچوں میں گول کرنے کی ناکامی کا بوجھ بھی ان کے سر پر سوار تھا، کلب اور شائقین کی توقعات بھی بہت تھیں۔
ایک موقع پر کرسٹیانو رونالڈو نے گول کی کوشش ضائع ہونے پر طیش میں آکر اشتہاری بورڈ کو لات مار دی۔
گول کرنے کے بعد رونالڈو کے کھیل میں کافی بہتری آئی اور ان کی فرسٹریشن بھی دور ہوئی۔