کرتار پور راہداری افتتاح؛ مودی سرکار سدھو کے دورہ پاکستان میں رکاوٹ


نئی دلی: مودی سرکار نے کرتار پور راہداری کی افتتاح تقریب میں شرکت کے لیے نوجوت سنگھ سدھو کے دورہ پاکستان میں رکاوٹ کھڑی کردی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ بھارت سرکار سے کرتار پور راہداری میں شرکت کے لیے درخواست کی تھی تاہم بار بار یاد دہانی کے باوجود میری درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا گیا، ابھی تک کرتاپور جانے کی اجازت یا انکار نہیں کیا گیا تاہم درخواست کے جواب میں تاخیر سے میرا آئندہ کا لائحہ عمل متاثر ہو رہا ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ اگر حکومت کو میرے پاکستان جانے سے اعتراض ہے تو انکار کر دے، حکومت اجازت نہ دے تو بطور ذمہ دار شہری پاکستان نہیں جاؤں گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں