کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹھ گیا۔
شہر کے مختلف علاقوں ملیر، ماڈل کالونی، سعود آباد، نیو کراچی، ائیرپورٹ، لانڈھی، کورنگی، گلستان جوہر، گھارو اور اطراف کے علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری جس سے شہر میں شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
مختلف علاقوں میں بارش ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جب کہ نشیبی علاقوں میں پانی بھی جمع ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے تیسرے اسپیل کے متعلق اندازے غلط ثابت ہوئے ہیں اور شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات میں تیز بار ش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکتا ہے جو کل دوپہر تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔