شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں منگل کے روز ہونے والی بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہونےکے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ایم ٹی خان روڈ سےجناح برج بارش کے پانی کے باعث ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ شارع فیصل ، راشد منہاس روڈ، ایم اے جناح روڈ،گرومندر پر بھی ٹریفک کا دباؤ ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق مائی کلاچی روڈ، ماڑی پور روڈ ، سولجر بازار میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ ٹریفک پولیس اہلکار سڑکوں پر موجود ہیں، ٹریفک کی روانی بہتر بنانےکی کوشش کی جارہی ہے۔