کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
کراچی میں صبح سے ہی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہوا کے ساتھ تیز اور ہلکی بارش ہورہی ہے۔
بارش کے باعث شہر قائد میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے، مین سپر ہائی وے، نیشنل ہائی وے، شاہراہ فیصل، گلستان جوہر، گلشن، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے جل تھل ایک اور موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے تھے، سب سے زیادہ بارش گلشن معمار میں 11.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل بیس میں 11 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 10 ملی میٹر،کورنگی میں 8.8 ملی میٹر، اولڈ ایئرپورٹ پر 6 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 5.8 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 5، کیماڑی میں 4.5 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح سرجانی میں 2.5 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس میں 1.5 ملی میٹر، سب سے کم بارش ناظم آباد میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔