کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، بوندا باندی

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، بوندا باندی


صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

شہر قائد کے علاقوں بحریہ ٹاؤن اور اطراف میں بارش شروع ہوئی، اس کے علاوہ گڈاپ ٹاؤن، سپر ہائی وے اور ملیر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات اور جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کو کہیں بوندا باندی، کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بارش سے قبل آندھی کا بھی امکان ظاہر کیا تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ حب اور کراچی کے شمالی حصے میں بننے والے بادلوں کے باعث کراچی کے مضافات میں آندھی اور شہر کے دیگر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

گزشتہ روز بھی بھی دوپہر کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلیں جبکہ گڈاپ سمیت ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں