کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رکشہ ڈرائیور کے قتل کا معمہ حل


کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان راحت میں رکشہ ڈرائیور کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔

گزشتہ روز خیابان راحت کے فلیٹ میں رکشہ ڈرائیور محمد اقبال کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق رکشہ ڈرائیور فلیٹ کی رہائشی عنبرین نامی خاتون کی بھانجی کو اسکول سے لیکر گھر پہنچا تو وہاں پہلے سے موجود افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان کو گوفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار خاتون نے گزشتہ روز ملزم سجاول کے پستول سے فائرنگ کی۔

شیراز نذیر کے مطابق فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور محمد اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہوا، قتل میں استعمال ہونے والا پستول ملزم سجاول سے برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزمہ نے بیان دیا ہے کہ سجاول کی پستول دیکھ رہی تھی کہ اتفاقیہ گولی چل گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ لیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں