کراچی کے جہانگیر پارک میں والد کیساتھ تفریح کیلئے آنے والا بچہ اغوا


کراچی کے علاقے صدر میں واقع جہانگیر پارک میں والد کے ساتھ تفریح کے لیے آنیوالے ڈیڑھ سال کے بچے کو اغوا کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شام رنچھوڑ لائن کا رہائشی عامر اپنے ڈیڑھ سال کے بچے سدیس کے ساتھ تفریح کے لیے صدر میں واقع جہانگیر پارک آیا، اس دوران بچہ غائب ہو گیا۔

عامر نے پورا پارک اور اطراف میں بچے کو ڈھونڈا لیکن بچہ نہیں ملا، جب پارک کی سی سی ٹی وی چیک کی گئی تو اس میں خاتون، مرد اور ایک لڑکا بچے کو اپنے ہمراہ لے جاتے ہوئے نظر آئے۔

واقعہ کا مقدمہ بچے کے والد عامر کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے بچے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں