کراچی کے 3 سرکاری کالجز میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے۔
ڈائریکٹوریٹ آف کالجز نے کالجز میں کیسز سامنے آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تینوں کالجز میں پڑھائی روک دی گئی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کے مطابق سرسیدگورنمنٹ گرلزکالج ناظم آباد میں لیب اٹینڈنٹ،لیکچرر اور طالبہ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ گلستان جوہرگورنمنٹ کالج بلاک 12کے عملے میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ کیماڑی کے سرکاری کالج میں بھی کوروناکیس رپورٹ ہوئے ہیں۔