کراچی میں تمام غیر قانونی پارکنگز اور ڈبل پارکنگز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت چارجڈ پارکنگ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے شہر میں ڈبل پارکنگ والی شاہراہوں کی نشاندہی کی۔
افتخار شلوانی نے ٹریفک پولیس حکام کو ہدایت کی کہ ڈبل پارکنگ سے ٹریفک روانی متاثر ہوتی ہے، اس لیے اس کی بھی روک تھام کی جائے۔
کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ فٹ پاتھوں پر موٹر سائیکل پارکنگ ختم کرکے متبادل انتظام کیا جائے۔