وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کہتے ہیں کہ سندھ حکومت نے 12 سالہ طویل اقتدار میں شہر قائد کو تباہ حال کر دیا ہے۔
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کی رونقیں اور بطور صنعتی شہر حقیقی شناخت بحال کرنےکے لیے پرعزم ہیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کسی بھی شہر کے لیے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے یہ تاریخی کام وفاق اور صوبائی حکومت اشتراک سے کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ترقیاتی اور فلاحی کاموں میں سیاست آڑے نہیں آئے گی، سندھ کے دوسرے علاقوں میں بھی ایسے ہی کام ہو گا۔