کراچی کنگز کی لاہور قلندرز کیخلاف بیٹنگ


لاہور: 

پی ایس ایل فائیو کے 23ویں میچ میں کراچی کنگز کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

لاہور میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، دلبر حسین کی جگہ عثمان شنواری اور راجا فرضان کی جگہ معاذ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ کراچی کنگز میں مچل میکلنگن کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ کی واپسی ہوئی ہے۔

رہے پچھلے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں