پاکستان بزنسل کونسل اور کراچی چیمبر آف کامرس نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد میں اضافہ مسترد کر دیا۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر نے وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے نوٹس لینے اور شرح سود کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک بیان میں صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ شرح سود میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی، اور برآمدات بری طرح متاثر ہوں گی جب کہ معیشت تباہ ہو جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان بزنس کونسل نے بھی شرح سود بڑھانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اجناس کے باعث ہونے والی مہنگائی کو روکنے میں شرح سود بڑھانے سے مدد ملے گی اور اس سے اسمگلنگ کو فائدہ ہوگا۔