کراچی پولیس چیف تبدیل، عمران یعقوب منہاس کو تعینات کردیا گیا

کراچی پولیس چیف تبدیل، عمران یعقوب منہاس کو تعینات کردیا گیا


کراچی پولیس چیف کو تبدیل کردیا گیا اور عمران یعقوب منہاس کو اے آئی جی کراچی کا چارج دے دیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ نے تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق موجودہ کراچی پولیس چیف خادم حسین رند کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کا چارج دے دیا گیا ہے۔

عمران یعقوب منہاس اس سے قبل بھی کراچی پولیس چیف رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 24 مارچ کو وفاقی حکومت نے غلام نبی میمن کو سندھ کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) کے طور پر تعینات کردیا تھا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری سے پاکستان پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر غلام نبی میمن کا تبادلہ کرکے سندھ کا صوبائی پولیس افسر (پی پی او) تعینات کردیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں