کراچی: شیریں جناح کالونی سے گزشتہ روز ملنے والی تشدد زدہ لاش کا معاملہ حل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 80 سال کے مقتول شہزاد گل کی تشدد زدہ لاش شیریں جناح کالونی سے ملی تھی جنہیں ان کے بیٹے نے رنجش پر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے ابتدائی طور پر قتل کا ذمے دار نامعلوم افراد کو ٹھہرایا تھا تاہم ملزم کو گرفتار کیا گیا تو اس نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف کیا۔
پولیس کےمطابق ملزم اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کی پسند کی شادی پر باپ کی رضامندی نہ ہونے سے باپ بیٹے میں چپقلش چل رہی تھی جس پربیٹے نے ضعیف باپ کو قتل کردیا۔