کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ


کراچی: 

دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

شہر قائد میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئی ہیں اور آج پہلا میچ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور عابد علی نے کیا تاہم اوپنرز ایک بار پھر خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 10 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ کپتان اظہر علی صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے، اوپنر عابد علی نے 38 رنز بنائے اور کمارا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ بیٹنگ وکٹ دکھائی دیتی ہے لہذا بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا جو بارش اور خراب موسم کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں