کراچی: وزیر مینشن، نیا ناظم آباد اور سرجانی میں تاحال بارش کا پانی موجود


کراچی: حکومت سندھ کے دعوے اور وعدوں پر عمل نہ ہوسکا اور شہر کے بعض علاقوں میں اب تک بارش کا پانی جمع ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ شب 12 بجے تک وزیر مینشن کھارادر میں صفائی کی ہدایت کی تھی لیکن اس کے باوجود اب تک کھارادر اور وزیر مینشن کے اطراف بارش کے بعد جمع ہونے والا گندہ پانی موجود ہے۔

البتہ ڈیفنس کے بعض علاقوں سے پانی کی نکاسی کر دی گئی ہے لیکن خیابان نشاط، خیابان شجاعت، خیابان سحر اور اتحاد کمرشل میں اب بھی پانی جمع  ہے تاہم  پانی کی سطح میں کمی آگئی ہے۔

ادھر نیا ناظم آباد سے شہریوں کو پاک آرمی اور نیوی کی کشتیوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جب کہ سرجانی ٹاؤن کے سیکٹرز، نارتھ کراچی کی گلیوں اور سڑکوں کی قسمت بارش اور گٹر کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں